وزیراعظم نوازشریف کاعوام کو بجلی کے زائد بل بھجوانے پر اظہار برہمی

Published on September 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

66
اسلام آباد(یو این پی )وزیراعظم نواز شریف نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والی تباہی کا تخمینہ مہینوں کے بجائے ہفتوں میں لگایا جائے،سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت میں ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیا کہ سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی برادری سے امداد کی اپیل نہیں کی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹیا ں سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق طویل اور قلیل مدتی تجاویز دیں،وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کام کو تیز کیا جائے اور یہ تخمینہ مہینوں کی بجائے ہفتوں میں لگایا جائے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے کیوں کہ حکمت عملی کے ذریعے ہی سیلاب سے بچاؤ ممکن ہے، انہوں نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کہ وہ سندھ میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کومعاوضوں کی ادائیگی اور ان کی بحالی سے متعلق امور بھی زیرغور آئے جب کہ کابینہ نے اہم معاملات کی قانون سازی کیلئے مختلف تجاویز کی بھی منظوری دی، اس موقع پر اراکین نے سیلا ب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے کاموں میں مسلح افواج کے کردار کو بھی سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog