عمران خان اور مولانا قادری صاحب بے حس ہوچکے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن رانا بختیار احمد

Published on September 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

Untitledمسلم لیگ ن ناروے کے صدر رانا بختیار نے یو این پی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور مولانا قادری صاحب بے حس ہوچکے ہیں۔ پاکستان کے غریب عوام سیلاب میں تباہ و برباد ہورہے ہیں اور حکومت پاکستان سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے اقدامات کرہی ہے لیکن عمران خان اور قادری صاحب حکومتی عہدیداران پر مسلسل کیچڑ اچھال رہے ہیں اور پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں گو کہ ان کے الزامات صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہیں گھٹیا الزام تراشیوں سے باز آکر سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی مدد کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیئے۔ ملک دشمن کاروائیوں اور دھرنوں اور آتشبازیوں پر ضائع کیا جانیوالا پیسہ متاثرین سیلاب اور آئی ڈی پیز کی فلاح و بہبود پر لگانا چاہیئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy