ایشین گیمز ہاکی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 25 ستمبر کو پنجہ آزما ہوں گے

Published on September 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 792)      No Comments

22انچیون(یو این پی) ایشین گیمز ہاکی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اپنا تیسرا گروپ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 25 ستمبر کو کھیلے گا۔ گرین شرٹس ابتدائی دونوں لیگ میچز جیت کر گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ یواین پی کے مطابق پہلے میچ میں پاکستانی شاہینوں نے سری لنکا کو 14-0 کے واضح مارجن سے شکست دی جبکہ چین کے خلاف دوسرا میچ 2-0 سے اپنے نام کیا۔ پاکستان اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 27 ستمبر کو اومان کے خلاف کھیلے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy