پشاور: حلقہ پی کے 8 میں ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا

Published on May 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 794)      No Comments

888
پشاور(یو این پی) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارباب اکبرحیات کی وفات پرخالی ہوئی تھی۔ پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، 98 پولنگ سٹیشنز میں سے 40 انتہائی حساس جبکہ 47 کو حساس اور 11 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پولنگ سٹیشنز کی حفاظت کے لئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ صوبائی حلقہ پی کے 8 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہے۔ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے پولیس کے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی تعینات کئے جائیں گے۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر شہر بھر کی سیکیورٹی بھی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme