حج انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،سعودی حکومت

Published on September 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

555
ریاض ۔۔۔سعودی حکومت نے کہا ہے کہ تمام حج انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لاکھوں عازمین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، لاکھوں افراد سعودیہ پہنچ چکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق سعودی عرب حکومت نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑا اجتماع حج کا ہوتا ہے، اس بار دنیا بھر سے عازمین حج کی تعداد ماضی کی نسبت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 2 یا 3 اکتوبر سے حج کے مناسک شروع ہونے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme