پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰٰ دیدیا

Published on April 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

534e7b703f24a
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے سینیٹ اجلاس کے دوران اپنی نشست سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ دیدیا ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل رضا عابدی نے نکتہ اعتراض پر تقریر کا آغاز کیا تو ڈپٹی چیئرمین نے انہیں کہا کہ یہ کوئی نشتر پارک نہیں جہاں آپ تقریر فرما رہے ہیں، اگر کوئی سیاسی بات کرنی ہے تو باہر جا کر کریں۔ فیصل رضا ربانی نے کہا کہ میں اس ایوان سے جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سینیٹر آج خود انصاف کا طلب گار ہے، مجھ سے پارٹی قیادت نے استعفیٰ طلب کیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اگر آپ اچھے ورکر ہیں تو کسی قسم کا تبصرہ کئے بغیر استعفیٰ دیدیں اور پارٹی ڈسپلین کی پابندی کریں۔ سینیٹر فیصل رضا ربانی نے تقریر کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور کہا کہ میں افسوس کے ساتھ یہ ہال چھوڑ رہا ہوں۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ مجھے آپ پر اور اپنی قیادت پر ناز ہے کہ آپ ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme