ہم دولت مشترکہ کے مقاصد اور نصب العین کی مکمل حمایت کرتے ہیں، سرتاج عزیز

Published on September 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

2
اقوام متحدہ ۔۔۔وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے مابین باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو نئی جہت اور تنظیم کے مقاصدکو فروغ دینے کے عزم پرقائم ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دولت مشترکہ کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم دولت مشترکہ کے مقاصد اور نصب العین کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اگلے برس ہونیوالے دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس کی دوسری مرتبہ میزبانی کرنے پر مالٹا کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ دولت مشترکہ کی اربوں کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور بلاشبہ یہ نوجوان دولت مشترکہ کے عظیم وسائل اور صلاحیت ہیں جس پر دولت مشترکہ فخرکر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مناسب طریقہ سے استعمال کیا جائے تو وہ پائیدار سماجی، معاشی ترقی اور جمہوریت کیلئے بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy