پاکستانی پریس کونصلر محمد ارشد منیر کا سری لنکا قونصلیٹ کا وزٹ،دہشتگردی پر اظہارِ افسوس

Published on April 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی)پاکستانی پریس قونصلر محمد ارشد منیر نے جدہ میں سری لنکن قونصلیٹ کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی عوام اور حکومت سے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں اور اس میں مرنے والے افراد کے حوالے سے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا. تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام سری لنکا کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی عوام اس غم کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ بھی ایک لمبے عرصے تک اس کا شکار رہے ہیں۔ محمد ارشد مینر نے کہا کہ جو حملے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور دوسرے علاقوں ، نیگومبو ، کٹواپٹیا اور باٹی کلوا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں کو بم حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔اس وقت مسیحی برادری کے لوگ اپنی دعائیہ تقریبات میں مصروف تھے ۔ان بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 360 اور زخمیوں کی تعداد 500 کے اوپر ہے اس بڑے پیمانے ہلاکتوں پر حکومت پاکستان پرزور مذمت کرتے ہیں انھوں نے سری لنکن بھائیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور امید ظاھر کی کہ اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور حملہ کرنے والے افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes