نئے پاکستان میں عید بھی ایک ہوگی اور قوم بھی ایک ہوگی: عمران خان

Published on October 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

02اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ عید نئے پاکستان میں ہوگی۔ حکومت کے پاس دوبارہ انتخابات کے سواکوئی راستہ نہیں ۔ دھرنے کے شرکاءسے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم نے دھرنے میں شریک ہوکر بڑے مقصد کیلئے عید کی خوشیاں قربان کیں۔ نئے پاکستان میں ایک عید اور ایک قوم ہوگی۔ اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر اعلان کیاہے کہ مقصد کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا اور مزید بڑھتارہے گا۔ میڈیا نے پیغام ملک بھر میں پہنچایا، میڈیا کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ اُن کاکہناتھاکہ سارا شریف خاندان ہی حکومت میں بیٹھا ہے۔ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی۔ دھرنے کی وجہ سے عوام میں سیاسی شعور پیداہوا۔ ن لیگ اب جلسے نہیں کرسکے گی۔
خطاب کے بعد عمران خان کنٹینر سے باہرآگئے اور کارکنان سے عید ملے۔  کارکنان کی طرف سے عمران خان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے تاہم دوکارکنان آپس میں لڑ پڑے ۔
آخری اطلاعات کے مطابق ’کپتان ‘ کی بہنیں بھی بھائی سے عید ملنے کنٹینر پہنچ گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme