ٹیکسلا، ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی

Published on October 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 801)      No Comments

ٹیکسلا( یو این پی)سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سیکورٹیpic cpo rawalpindi taxila ہائی الرٹ ہے، تمام جلوسوں کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے،امن کمیٹیاں پولیس اور کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جارہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں تیرویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر ایس پی پوٹھوار عتیق ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک بھی وجود تھے، اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ ماتمی جلوس میں کسی کیٹگری کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا تمام جلوسوں مجالس کو ایک ہی کیٹگری میں رکھا گیا ہے ،پولیس کی جانب سے سیکورٹی کو پورے ضلع کی سطح پر ہائی الرٹ کیا گیا ہے،انکا کہنا تھا کہ لاوڈسپیکر کی پابندی اور وال چاکنگ کی پابندی بدستور جاری ہے خلاف ورزی پر کسی قسم کی رو رعائت نہیں برتی جائے گی،انھوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے شہریوں کا تعان ناگزیر ہے،واہ کینٹ ٹیکسلا میں پولیس نفری کی کمی کے حوالے سے انکا کہنا کہنئی بھرتی ہوئی ہے پولیس تربیت کے بعد نفری کی کمی کا مسلہ حل کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ امن کمیٹیاں محض ماہ محرم میں نہیں بلکہ پورا سال پولیس کے ساتھ تعاون کریں گی ، تاہم محرم کے بعد تمام تھانوں میں از سر نو امن کمیٹیوں کی تشکیل کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں اچھے کردار کے حامل کوافراد بشمول میڈیا کے نمائندوں کو اس میں شامل کیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes