باریاں بچانے کیلئے یاریاں نبھا ناسیاست نہیں تجارت ہے۔ الطاف شاہد

Published on October 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

Ch Altaf Shahid Pic
اس نظام کوبچانا عوام کے ساتھ بدترین دشمنی ہوگی۔خالدرشید ، چودھری پرویز
لاہور(یواین پی)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ باریاں بچانے کیلئے یاریاں نبھا ناسیاست نہیں تجارت ہے۔میاں نوازشریف اورآصف زرداری کے درمیان اتحاد نظریہ ضرورت کے تحت معرض وجودمیں آیا۔اس فرسودہ اوربدبودار نظام کوبچانے کیلئے متحدہونیوالے عوام کے بدترین دشمن ہیں۔ پرویز مشرف کے سواکوئی پاکستان کوبنداوراندھیری گلی سے باہرنہیں نکال سکتا۔پرویزمشرف کے دورمیں پاکستان سرمایہ کاری اورسرمایہ کاروں کیلئے جنت تھا ۔ پرویز مشرف نے اپنے دوراقتدارمیں پائیدارپالیسیاں بناتے ہوئے مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کیا تھا جبکہ آج مقامی کاروباری شخصیات نے بھی اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کردیا ہے ۔وہ ا پنے اعزازمیں عیدملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔راجہ زاہد،افتخار احمد،خواجہ محمدیونس ،خالدرشیدبھٹی، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کی ملی بھگت سے آصف زرداری نے پانچ سال پورے کئے اوراب آصف زرداری احسان چکانے کیلئے میاں نوازشریف کااقتداربچانے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں۔ میاں نوازشریف اورآصف زرداری کوجمہوریت اورآئین سے کوئی سروکار نہیں وہ تومحض احتساب کے ڈر سے ایک دوسرے اورجمہوریت کے گیت گارہے ہیں مگران کی کوئی چال انہیں قانون کے جال اورجیل یاترا سے نہیں بچاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی کاخواب پرویز مشرف کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوگا۔ خالدرشیدبھٹی اور چودھری پرویز نے کہا کہ 11مئی2013ء کے انتخابات میں بڑے پیمانے پردھونس دھاندلی کے شواہدمنظرعام پرآنے کے باوجودمیاں نوازشریف اقتدارچھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy