جمہوریت کو بچانا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، آصف علی زرداری

Published on October 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

55
لاہور۔۔۔بلاول ہاؤس لاہور میں جمعرات کے روزسابق صدر آصف علی زرداری نے فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سیاست کرنے کا موسم نہیں ہے اور جمہوریت کو بچانا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب آدمی کی سیاست کرتی ہے کیونکہ ہر غریب آدمی کو پارٹی اپنا کارکن سمجھتی ہے ۔ انہوں کہا کہ میں دنیا کی سیاست کو سمجھتا ہوں اور اسی میں سے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے راستے تلاش کرنے ہوتے ہیں۔انہوں نے کے شام ، عراق ، لیبیا ، اور مصر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسلامی دنیا کے استحکام اور امن کے لیے خطرات کی طرف واضح اشارہ ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ جب وہ صدر بنے تو ایوانِ صدر جیئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ انہوں نے کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے پہلی دفعہ جمہوری حکومت میں اپنی نہ صرف آئینی مدت پوری کی بلکہ اقتدار کی منتقلی بھی احسن طریقے سے سرانجام پائی۔ جس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس میں کھلے عام تنقید کی جاتی ہے جس سے صحیح پالیسی اپنانے میں مدد ملتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes