کپتان سے شادی کی خواہش: ملتان کی ’ارم‘ بھی میدان میں

Published on October 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 632)      No Comments

1122
ملتان(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کے دوران شادی کی خواہش کا اظہار کئے جانے کے بعد ان سے شادی کی امیدواروں کے سامنے آنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور اسلام آباد کی زوہا، کراچی کی فاطمہ، لاہور کی ڈاکٹر  زاہااور اداکارہ میرا کے بعد ملتان کی ارم نے بھی اپنے کپتان سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں آج ہونے والے جلسے میں موجود تحریک انصاف کی ارم نامی ایک کارکن نے کہا ہے کہ وہ عمران خان سے شادی کی شدید خواہش رکھتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ کپتان کو ان سے بہتر تو کوئی مل ہی نہیں سکتی۔ اس موقع پر موجود ارم کی ایک دوست کا کہنا تھا کہ عمران خان لاکھوں میں سے ایک ہیں مگر میری دوست بھی کم نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme