بلاول بھٹو زرداری کا عظیم ’’ باکسر محمد علی‘‘ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

index
کراچی( یوا ین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عظیم ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، محمد علی ہفتہ کو امریکی ریاست اریزونا میں انتقال کر گئے ،جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محمد علی نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی تھے بلکہ وہ دنیا کے ان عظیم انسانوں میں سے تھے جس نے باکسنگ کی رنگ اور باہر نسلی امتیاز کے خلاف اپنے مخالفین کے خلاف ایک ہی جذبے سے لڑائی کی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محمد علی کا نام ان کی جدوجہد کی وجہ سے تاریخ میں سنہری باب کے طور پر شامل رہیگا۔،جس نے تمام دنیا کے لاکھوں لوگوں کے انسانی مساوات پر منفی خیالات اور رویوں کو تبدیل کر دیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے باکسنگ کے عظیم کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی کو پوری دنیا خصوصاً ان لاکھوں لوگوں کی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی جن کی زندگیوں میں محمد علی کی جدوجہد سے تبدیلی آئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy