ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی،وقار یونس

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

444
شارجہ( یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے امید ظاہر کی ہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں شکستوں کے بعد ہماری ٹیم ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 اکتوبر سے شروع ہو گا، اس سے قبل کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی اور اس کے بعد کینگروز نے گرین شرٹس کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ فتح حاصل کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ میچ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے یکسر مختلف ہے، یونس خان، اظہر علی تجربہ کار بلے باز ہیں، دونوں بلے بازوں کی واپسی سے ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہو گئی ہے امید ہے کہ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں بہتر پرفارم کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ آسٹریلوی ٹیم متوازن ہے اسے ٹیسٹ سیریز میں ہرانا آسان نہیں ہو گا تاہم اگر کھلاڑی متحد ہو کر کھیلیں تو کوئی بھی چیز نا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجمل کے بغیر ٹیم میں بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے اس کو پر کرنے کیلئے تھوڑا وقت لگے گا، مجھے امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گے۔ وقار یونس نے ون ڈے سیریز میں ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ دو میچ ہم جیت سکتے تھے لیکن بدقسمتی سے ٹیم میچ فنش نہ کر سکی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول سیریز اور آئندہ برس آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل ہم بہترین اور مضبوط ٹیم تیار کر لیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy