پتوکی ,شہر اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ تھم نہ سکا

Published on January 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

پتوکی (یواین پی) پتوکی شہر اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری بائی پاس نیشنل ہائی وے تھانہ صدر پتوکی کے سامنے واقعہ نجی آٹو سٹور پر ڈکیتی کی بڑی واردات3 موٹر سائیکل سوار مسلحہ ڈاکو دوکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر سب کو یرغمال بنا لیا متاثرہ دوکاندار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر کاونٹر میں پڑی رقم 275000 روپے اور 3 موبائل فون لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے پتوکی تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور متاثرہ تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا پتوکی شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری میں شدید تشویش میں مبتلا پتوکی کی تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ‘ آر پی اور شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes