سری لنکا میں صدارتی الیکشن آئندہ سال جنوری میں ہونگے، کھلیہ رامبکویل

Published on October 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

11
کولمبو ۔۔۔ سری لنکا میں صدارتی الیکشن آئندہ سال جنوری میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ پیر کو سری لنکا حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات کھلیہ رامبکویلا نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی الیکشن آئندہ سال جنوری 2015ء میں کرائے جائیں گے، تاریخ کا جلد اعلان کیا جائیگا، ملک کے تمام لوگ اپنے سیاسی اور مذہبی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صدارتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔ یہ ایک اہم الیکشن ہے جس میں سربراہ مملکت کا انتخاب ہونا ہے۔ ملک میں صدارتی الیکشن کی تیاریوں کا سلسلہ دو ماہ قبل شروع ہو جائے گا۔ عوام کو قومی مفاد میں اپنی رائے کا اظہار کرنا ہو گا۔ میڈیا کے مطابق ملک کے موجودہ صدر راجا مہندرا پکسے تیسری مدت کے لئے صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog