اے آر وائی نیوز پر پابندی ،تحریک انصاف ،ق لیگ ،پیپلزپارٹی دیگرجماعتوں کی مذمت

Published on October 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

44
اسلام آباد (یو این پی) سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماوں نے اے آروائی نیوز کے لائسنس کی معطلی کے فیصلے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے،اے آروائی نیوز کے لائسنس کی معطلی کے فیصلے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پیمرا آزاد نہیں پی ٹی آئی اے آروائی نیوز کے ساتھ ہے۔عمران خان کا اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی معطلی کے حوالے سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یہ اقدام کرپٹ حکومت کا اےآروائی کوخاموش کرنیکی شرمناک کوشش ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا کہ پیمرا کے اقدامات ناقابل قبول ہیں،پی ٹی آئی کے اسد عمر نے کہا کہ ریگولیٹری ادارے حکومت کے زیراثرنظرآتے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنماء حیدرعباس رضوی نے کہا کہ چینل کی بندش مسئلے کاحل نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اویس مظفر نے فیصلے کوجمہوری اقدار کے منافی قراردیا۔سینیٹرحاجی عدیل نے دی انوکھی تجویز کہتے ہیں پیمرا ممبران کوہی گرفتار کرلیاجائے،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی نیاے آروائی نیوز کیخلاف فیصلے کوحکومتی بوکھلاہٹ کانتیجہ قرار دیدیا، مسلم لیگ ق کے رہنماء پرویز الہی نے اے آروائی کے لائنسس کی بحالی کا مطالبہ کیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسے اآزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے اسے غیر جمہوری اقدام قراردیا۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء راجہ ناصر عباس نے کہاعوام حق سچ کے ساتھ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شریں مزاری نے کہا اس سے کرپشن نہیں چھپ سکتی۔پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظو وٹو نے اسے خیالات پر پابندی قرادیا۔سیاسی قیادت کی طرف سے پیمرا کی جانب سے اس اقدام کو حکومت کی ایما پر کی گئی کاروائی کاروائی قرار دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog