عید پر نئے نوٹوں کے اجراء کا معاملہ،سٹیٹ بینک پالیسی تاخیر کا شکار

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

کراچی(یواین پی)عید الفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے شہریوں کو براہ راست نئے نوٹوں کی فراہمی کے سلسلے میں اب تک کوئی پالیسی سامنے نہ آسکی۔سال 2020 اور 2021 میں کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے شہریوں کو اسٹیٹ بینک سے براہ راست نئے نوٹ فراہم نہیں کیے گئے تھے۔ گزشتہ 2 سالوں کے دوران کمرشل بینکوں کو اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹ فراہم کیے تھے جہاں سے شہریوں نے استفادہ کیا تھا تاہم اس سال کورونا وائرس پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد شہری نئے نوٹوں کے حصول کے لیے کوشاں نظر آرہے ہیں۔شہری توقع کر رہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 15 رمضان المبارک کے بعد اس سلسلے میں پالیسی سامنے آئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes