انقلاب دھرنے سے لوگوں کا گھروں کو جانا اچھی بات ہے،خواجہ سعد رفیق

Published on October 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

44

اسلام آباد۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انقلاب دھرنے سے لوگوں کا گھروں کو جانا اچھی بات ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے حریفوں کو ساتھ ملانے کیلئے پہلے کی طرح اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، حکومتوں پر تنقید ہوتی ہی ہے ہماری حکومت نے بھی اپنے اوپر ہونے والی تنقید کوصبر و تحمل سے برداشت کیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن جرگے نے حکومت اور دھرنے والوں کے مابین مشاورت کی بڑی کوششیں کیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں حالانکہ ان کی کاوشوں پر ذرہ برابر بھی شک نہیں کیا جا سکتا۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes