دنیا بھر میں جذام(کوڑھ) کی روک تھام کا عالمی دن ”ورلڈ لیپروسی ڈے“ 29جنوری کو منایا جائیگا

Published on January 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام(کوڑھ) کی روک تھام کا عالمی دن ”ورلڈ لیپروسی ڈے“ 29جنوری اتوارکو منایا جائے گا ہر برس ماہ جنوری کے آخری اتوار کو اس دن کے منائے جانے کا مقصد دنیا بھر میں جلد کی موذی مرض جذام(کوڑھ) کی روک تھام کے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنا اور جذام کے مریضوں کی بحالی اورمعاشرے سے ان کے خلاف امتیازی برتاؤ کی روک تھام کرناہے۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سماجی تنظیموں اور شعبہ صحت سے منسلک سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت جذام(کوڑھ) کے موذی مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں،علاج معالجے اور اس کی علامات و بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔پاکستان میں حکومت کی بھرپور کوششوں اور اقدامات کی بدولت جذام کے مرض پر قابو پایا جا چکا ہے اور اب پاکستان میں ہر سال جذام کے چند سو مریض سامنے آتے ہیں جن میں سے بیشتر مریضوں کا ابتدائی مراحل میں ہی علاج کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme