کوٹرادھاکشن علاقہ کے معروف کالج اے سی ایس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد

Published on October 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

10402961_799221296806796_3894863808477964945_nکوٹرادھاکشن (مہرسلطان )کوٹرادھاکشن علاقہ کے معروف کالج اے سی ایس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اے سی ایس کالج میں طلباء وطالبات کو مہمانان خصو صی نعم مصطفی ایڈیٹر روزنامہ پاکستان نے ایک خصوصی لیکچر دیا جس میں انہوں نے تاریخی حقائق اور تعلیمی ماہرین کے انقلابی اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستان کی پسماندگی اور سیاسی منافقت کے بارے میں مدلل تبصرہ کیا ۔انہوں نے کالج کے نظم و ضبط اور علمی صلاحیتوں اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پسماندہ شہر میں جہاں نہر شہریوں کی دیواروں سے ٹکرا رہی ہو اور دوزخ کا نقشہ پیش کر رہی ہو وہاں ایسے کالج کا قیام ایک بہت بڑا اقدام ہے انہوں نے کالج کی انتظامیہ خصوصا اس کے سربراہ کامران خوشی کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے تقریب کے شرکاء صحافیوں کو یہ سبق دیا کہ وہ ایسے اداروں کو تنفید کا نشانہ بنانے کی بجائے ان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرکے ان کے حوصلے بڑھائیں نعیم مصطفےٰ ایک منجھے ہوئے اور کہنہ مشتق صحافی ہیں۔ان کے اس مدلل لیکچر سے نہ صرف کالج کے طلباء وطالبات کو علمی مواد حاصل ہوا بلکہ مقامی صحافیوں کو بھی صحافتی ذمہ داریوں کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوئیں تقریب کے مہمان مقصود انجم کمبوہ ڈپٹی چیف ایڈیٹر ڈ یلی کرائم میل نے نعیم مصطفےٰ کے اس لیکچر کو نہایت ہی مدبرانہ قرار دیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا اس تقریب میں روزنامہ جنگ کے سب ایڈیٹر ریحان وسیم غوری،دن ٹی وی کے رپورٹر عدنان ظفر ،ایڈیٹر روزنامہ کرائم میل مہر سلطان محمود نے بھی شرکت کی
تقریب کے آخر میں ادارہ کے سربراہ کامران خوشی نے تمام مہمانوں کا شکریا ادا کیا بعد ازاں چاٹی کی لسی ،نمکو اور کیک سے تواضع بھی کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme