ریسکیو 1122جھنگ کا کمیونٹی ایمرجنسی اسپانس ٹیمز بنانے کا باقاعدہ اعلان

Published on February 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

GH
جھنگ (یواین پی)ریسکیو1122جھنگ نے کمیونٹی سیفٹی کے سلسلہ میں باقاعدہ رضاکاروں کی تربیت اور ٹریننگ شروع کر دی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جناب طارق سعید صاحب اور ریسکیوسیفٹی آفیسرمحترم میڈم اصضری پروین صاحبہ نے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ جھنگ میں تحصیل سطح پر باقاعدہ سی ای آر ٹی ٹیمیں بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ اپنے علاقوں میں مختلف مسائل کی نشاندہی کریں گئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور ریسکیو1122کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس میں یہ طے پایا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کی سی ای آر ٹی ٹیمیں بنا ئی جائیں گئی جو کہ ریسکیو1122کے آفس میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گئی۔ اس سلسلہ میں طلبہ پر مشتمل ایک سی ای آر ٹی ٹیم ریسکیو1122آفس میں اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایمبولینسز پر جا کر مختلف ایمرجنسیزڈیل کرنا اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز سننا اور آفس سے فارغ ہو کر اپنے علاقوں میں جا کر اپنے علاقوں میں مختلف حادثات کا سبب بننے والے مسائل کی نشاندہی کریں گئے۔ اور اُن مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog