حکومت سیلاب متاثرین کو مصیب و دکھ کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ڈاکٹر نجمہ افضل

Published on October 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

okpix
جھنگ( یواین پی)ممبرصوبائی اسمبلی فیصل آباد ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کو مصیب و دکھ کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے اور نقصانات کے ممکن ازالہ کیلئے پوری تندہی اور خلوص نیت سے مصروف عمل ہے ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف جس مستعدی و جانفشانی سے سیلاب زدگان کی خدمت اور دلجوئی میں مصروف ہیں وہ واقعی قابل ستائش ہے ۔عوام کے دکھ درد میں شریک اور انہیں بہترو معیاری سہولیات زندگی کی فراہمی خاطر تگودو کرنے والے حکمران ہی دراصل عوام کے خادم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل نے ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری اور موضع لشاری کے دورہ کے دوران سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے بحالی اقدامات اور متاثرین میں امدادی و غذائی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مسلم لیگی کارکن خواتین بھی موجود تھیں۔ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل نے سیلاب متاثرین میں راشن کے چار سو تھیلے،منرل واٹر کی چار سو بوتلیں اور ایک ہزار پیکٹس رس و بیکری آئٹم پر مشتمل دیگر اشیاء بھی تقسیم کیں انہوں نے متاثرین سے انکے مسائل،دستیاب رہائشی غذائی و طبی سہولیات سمیت دیگر امور بارے استفسار بھی کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کو سراہا۔ قبل ازیں ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے ممبر صوبائی اسمبلی کو ریلیف آپریشن ،متاثرین کی بحالی نو ،معاوضہ کی ادائیگی اور جملہ امور و انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل نے ضلعی انتظامیہ کو خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار متاثرین کی مکمل بحالی و آباد کاری کیلئے مزید بہتر اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme