پھول پودے فطرت کی حسین رنگینیوں کے شاہکار ہیں صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس

Published on March 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

dc
وہاڑی(یواین پی)صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ پھول پودے فطرت کی حسین رنگینیوں کے شاہکار ہیں اور بہار کے موسم میں ان کی خوبصورتی اور دلکشی اپنے جوبن پر ہوتی ہے اور انسان ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا یہ بات انہوں نے چاندنی پارک وہاڑی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹی ایم اے وہاڑی کے زیر اہتمام چار روزہ فلاور شو کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم،چودھری زاہد اقبال ،میاں محمد آصف خورشید ، اے ڈی سی رانا سلیم احمد ،ای ڈی او زراعت داکٹر محمد غیاث،ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی، اے سی وہاڑی محمد مبشرالرحمن،ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ،ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ،ڈی او فاریسٹ رانا طارق محمو د،صدر دسٹرکٹ بار وہاڑی ملک شبیر احمد اعوان ، جنرل سیکریٹری مسعود عالم ظفر،ڈی ڈی او زراعت محمد اسماعیل وٹو،ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم ، ٹی ایم او بوریوالا رانا نوید، ٹی او آر راؤ نعیم خالد،ڈی او سپورٹس ملک غلام مرتضی ،تاجر راہنماء ارشاد حسین بھٹی، راؤ خلیل احمد ، سینےئر نائب صدر میاں ساجد آصف،طاہر شریف گجر،شیخ سلیم ٹیپو، سید الطاف حسین شاہ ، ملک ریاض مسوان ، ظفر اقبال ، ملک افضل ویہہ ،چودھری جاوید اقبال،سابق انفرمیشن آفیسر راؤ شہادت علی خان بھی موجود تھے صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھول اور پودے ماحول کو خوشگوار اور دیدہ زیب بنانے کے ساتھ آکسیجن پیدا کرنے کی قدرتی فیکٹریاں ہیں ہمیں پودوں اور پھولوں سے پیار کرتے ہوئے پھول اور پودے لگانے اور ان کی نگہداشت کی ذمہ داری اداکرنا چاہیے صوبائی وزیر نے کہا کہ بے چینی اور اضطراب کے شکار لوگوں کو معیاری تفریح کی فراہمی کا ضلعی انتظامیہ کا اقدام نہایت احسن ہے اور اس کے منتظمین مالی اور بیلدار سب مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور اس کے سربراہ کی کاوشیں قیام امن کے لیے لائق تحسین ہیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ پھول ہماری خوشی اور غم کا جزو لاینفک ہیں ایک طویل عرصہ سے سالانہ بنیاد پر جاری کامیاب فلاور شو وہاڑی کے عوام کی پھولوں سے محبت کا عملی ثبوت ہے ایم این اے طاہر اقبال چودھری کی نمائندگی کرتے ہوئے چودھری زاہد اقبال نے کہا کہ پھول محبت اور امن کی علامت ہیں تجارتی پیمانے پر پھولوں کی کاشت سے خطیر زرمبادلہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ گھٹن کے اس ماحول میں ایسی تفریح جہاں انسان کو گھٹن سے نجات دلاتی ہے وہاں سرسبز پودے اور خوشنما پھول دل و دماغ کی تازگی کا سبب بھی بنتے ہیں اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے وہاڑی میں فلاور شو کے آغاز کی تاریخ سے عوام کو آگاہ کیا اور فلوریسنٹ سوسائٹی کے بانی مرحوم میاں عبدالغفار کو خراج عقیدت پیش کیا قبل ازیں صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے فیتہ کاٹ کا چارروزہ نمائش کا افتتاح کیا اور تمام سٹالوں کا معائنہ کیا تقریب کے دوران لکی ایرانی سرکس کے طائفہ نے مختلف آئٹم پیش کر کے شرکاء کو محظوظ کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes