وزیراعظم نوازشریف سمیت سیاسی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت

Published on October 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments
111
حکومت پر تنقید مولانا فضل الرحمان کا حق ہے بلیم گیم نہیں چاہتے، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک
اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم ، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت اہم رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کیضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ حکومت پر تنقید مولانا فضل الرحمان کا حق ہے بلیم گیم نہیں چاہتے، وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی واقعہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید مولانا فضل الرحمان کا حق ہے وہ ان کی عزت کرتے ہیں بلیم گیم نہیں چاہتے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے مولانا فضل الرحمان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے بھی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی۔ دوسری جانب دہشتگردی کے واقعات کے خلاف بلوچستان بار نے جمعے کے روز عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes