منہاج ویلفیئر فاونڈیشن واہ کینٹ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

Published on March 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

pic shadi taxila
ٹیکسلا(یو این پی)منہاج ویلفیئر فاونڈیشن واہ کینٹ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ،بارہ دلہنیں پیا گھر سدھار گئیں،منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی تنظیم کی جانب سے ہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بارہ جوڑوں کو ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے مالیت کے جہیز دیئے گئے،رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والوں میں ایک جوڑہ مسیح خاندان سے تھا،منتظمین نے مہمانوں کا استقبال کیا،سیکورٹی کے انتظامات بھی منہاج القران کی خواتین اور مردوں نے سنبھال رکھے تھے،تقریب میں شامل جوڑوں کے ساتھ ہر فیملی کے چالیس افراد ا کو بھی مدعو کیا گیا تھا ،ایک طرف خواتین محفل کی مناسبت سے نعتیہ کلام جبکہ دوسری طرف مرد نعتیہ کلام پیش کر رہے تھے ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند چیئرمین تحریک منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت سب سے عظیم مشن ہے جسے منہاج القران کے کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہیں انھوں نے بارہ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے اہتمام پر مقامی تنظیم منہاج ویلفیئر فاونڈیشن واہ کینٹ کے تمام عہدیداروں اور ذمہ داران کو خصوصی مبارک باد دی،انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے صحاب ثروت افراد کو مال دولت دیکر اس بات کا بھی پابند کیا کہ وہ اپنے مال سے غریبوں کا حق ضرور ادا کریں ،اور جو غریبوں کا حق ادا نہیں کرتا اللہ کی پکڑ میں آجاتا ہے ،کیونکہ وہ جسے چاہتا ہے بے حساب عطا کرتا ہے ،اور جب اسے کے بنائے قانون کی کوئی خلاف ورزی کرے تو اس سے مال و سباب چھین بھی لیتا ہے ،انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نظام معیشت، منصوبہ اور نظام سیاست بھی یہی ہے کہ چھوٹے چھوٹے شہروں میں جو تحریک کے رفقاء خدمت کر رہے ہیں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر رہے ہیں،جو بیواوں کی کفالت ، یتیموں کی پرورش انکی تعلیمی حاجات پوری کر رہے ہیں،ملک میں مہناج آغوش کمپلیس کام کر رہا ہے،منہاج کالجز میں طالبات اور طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کی جارہا ہے،فری ایبولنس سروس کی فلاحی خدمات،فری ڈسپنسریز ، ہسپتال عوام کی خدمت میں مصروف ہیں،منہاج یونیورسٹیز میں سکالر شپس کا پورا نظام قائم ہے،آئی ڈی پیز اور فاٹا کے رہنے والوں کی کفالت کا منظم پروگرام دیا گیا،ویمن ووکیشنل سنٹر زقائم کر کے خواتین کو بہتر روزگار مہیا کیا جارہا ہے،مائیکرو فنانس کے زریعے سے چھوٹی چھوٹی سمال انڈسٹریز کا جال بچھایا جارہا ہے،اگر یہ سارے فلاحی کام پرائیویٹ طور پر ڈاکٹر طاہر القادری کرسکتے ہیں تو اگر حکومت کی باگ دوڑ انکے ہاتھوں میں آئے تویہ ملک عزت وقار کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرسکتا ہے،انکا کہنا تھا کہ یہ کفالت کاانقلاب معیشت کا انقلاب لوگوں کی ویلفئیر کا انقلاب اسی سمت لیکر جائے گا جہاں حقیقی انقلاب آپ کا منتظر ہے، میڈیا سے گفتگو کے دوران ناکا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کا خون نہ بیچ سکتے ہیں اور نہ بکے گا شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا،تحریک انصاف کے مطالبہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی بابت انکا کہنا تھا کہ اس حکومت سے انصاف کی کوئی توقع نہیں عوام دیکھ لیں گے کچھ بھی باہر آنے والا نہیں ،انھوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ کسی صورت بھی تحریک میں کمی نہیں آئی کارکنا ن کا جوش ولولہ اسی طرح برقرار ہے قائد انقلاب کے ویژن کو آگے لیکر چلیں گے،انھوں نے باور کرایا کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ ہم نے اپنے بے گنا پابند سلاسل کارکنان کو رہا کرایا،وہ وقت دور نہیں جب اس ملک میں عوامی انقلاب برپا ہوگا،منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے حاجی لیاقت نے تنظیمی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک منہاج ویلفیئر فاونڈیشن واہ کی جانب سے 53 مستحق اور غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا بندوبست کیا گیا،ہر سال سو سے زائد مستحق بچوں کو مفت کتب فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ہر ماہ پچیس بیواوں کو مفت راشن تقسیم کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ منہاج فری ایمبولنس خدمت میں پیش پیش ہے، مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نوا ز گنڈا پور نے کہا کہ اس وقت مرکزی سطح پر نو سو بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جاچکی ہیں،آغوش کے نام سے ادارہ قائم کیا گیا ہے جہاں یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کی جاتی ہے،انکا کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں کی عین سنت کے مطابق اجتماعی شادیوں کا اہتمام منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا احسن اقدام ہے،تحریک میں شامل کارکنان ڈاکٹر طاہر القادری کے عوامی فلاح و بہود کو مشن آگے بڑھا رہے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题