دہشتگردوں نے ہماری معیشت کوبہت نقصان پہنچایا، ڈاکٹر عارف علوی

Published on November 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

کراچی (یواین پی)کراچی میں دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز 2018’ کا افتتاح کردیا گیا ، صدرمملکت نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے،دہشتگردی کےخلاف پاکستانی فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے، پاکستان ایک پر امن ملک ہے،ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، خطے کے مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 نمائش کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی علاقائی امن و امان سے وابستہ ہے،پاکستان علاقائی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے۔ بھارت طاقت کے زور پر کشمیر کے حقوق نہیں دباسکتا،بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا،ان کا کہناتھا کہ عوام کی فلاح وبہبوداور ان کاتحفظ حکومت کی ذمے داری ہے، اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہم ہر قدم اٹھائیں گے،ہمیں پاک فوج کے شہدا پر فخر ہے،صدر مملکت نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، دہشتگردوں نے ہماری معیشت کوبہت نقصان پہنچایا، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت نئے پاکستان کے حصول کی راہ پر گامزن ہے،پاکستان کی معیشت کواپنے پاؤں پرکھڑاکرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔صدر مملکت نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کے32لاکھ متاثرین کوپاکستان میں پناہ دی گئی، آئین عام شہری کو ہر قسم کاتحفظ فراہم کرتاہے،ہمارے ہتھیار دفاع کےلئے ہیں، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اہم مقام پرواقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme