پنجاب میں ڈینگی کے مزید34 کیسز،تعداد493 ہوگئی

Published on October 17, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 801)      No Comments

\"11\"

 لاہور … پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 34 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 493 ہوگئے۔لاہور میں اب تک 247 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔پنجاب میں ڈینگی وائرس پر تاحال کنٹرول نہیں پایا جا سکا،مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نئے آنے والے کیسز کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، میانوالی اور راولپنڈی سے ہے۔ڈینگی کے شکار افراد میو اسپتال،ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔ رواں سال میں مریضوں کی تعداد 493 ہوگئے،لاہور میں 247،راولپنڈی میں 138،شیخوپورہ 58 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے نامناسب انتطامات کے باعث لوگ اس کا شکار ہورہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes