وہاڑی ،ضلع بھر میں ساڑھے13 ارب روپے مالیت کے جاری 447مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

Published on October 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

31-10-2014
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے ضلعی ترقیاتی جائزہ کمیٹی وہاڑی کے اجلاس میں ضلع بھر میں ساڑھے13 ارب روپے مالیت کے جاری 447مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضلع میں تعمیراتی سامان کی جانچ کے لیے لیبارٹری کے قیام کی منظوری دی اجلاس میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمد غیاث ،ای ڈی او ورکس اینڈسروسز ظفر محمود شیخ ، ای ڈی او ایجوکیشن مختار حسین چاون ،ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ایکسےئن پبلک ہیلتھ شاہد بلال، پراجیکٹ ڈائریکٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس پروفیسر اشتیاق رجوانہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر غلام مرتضی، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید خالد،پی آر ایس پی کے خضر عباس، توقیر اکرام،ایس ڈی او پراونشل بلڈنگ نثاراحمد ، ایس ڈی او پراونشل ہائی ویز محمود اقبال،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا محمداکرم ریسکیو1122کے عبدالجبار ڈی ڈی ٹیکنیکل محمداشرف،کاشف محمود شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں اور تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اجلاس میں جن منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ان میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے84صوبائی ترقیاتی پروگرام کے44عدم دستیاب سہولیات کے163تعلیمی اداروں میں آئی ٹی ؍سائنس لیب کے قیام ، سکولوں کی اپ گریڈیشن،تعلیمی اداروں کی خطرناک عمارات کی ازسرنو تعمیر ،اور نئے کلاس رومز کی تعمیر ، ہائر ایجوکیشن ،کھیل ، صحت،آبپاشی، زراعت، ایمرجنسی سروسز سمیت لو انکم ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے شامل ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ ان میں سے22منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں اور اب تک ان منصوبوں پر ساڑھے3ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے تعمیراتی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق مکمل کیا جائے انہوں نے متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ بھی اپنے محکموں سے متعلقہ تعمیراتی منصوبوں کے کام کے معیار کی مانیٹرنگ کریں اور تعمیراتی نقائص کے بار ے میں فوری طور پر ڈویلپمنٹ کمیٹی کو آگاہ کیا جائے تاکہ ان نقائص کو بروقت دور کرانا ممکن ہو انہوں نے تعمیراتی کام میں بہتری کے لیے لیبارٹری کے قیام کی منطوری دیتے ہوئے اینٹوں کی قوت جانچنے کی مشین سمیت روڈ ٹیسٹ کے لیے مشینیں اور دیگر آلات کی خریداری کا حکم دیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy