وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے؛وزیر اعظم

Published on August 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

PM-8اسلام آباد:(یواین پی)  وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے مجھ سمیت ہر پاکستانی کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے، وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اشتعال انگیز بیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے، پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے بیان کے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے مجھ سمیت ہر پاکستانی کے دل کو ٹھیس پہنچی، وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے، ہم اسی سرزمین سے اٹھے اور اسی میں واپس جانا ہے، اس سرزمین کی سرحدوں سمیت اس کی عزت و آبرو کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی حرمت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہو گا. پاکستان کے خلاف بات نہیں سن سکتے نا خلاف بولنے والوں کو معاف کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog