وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور میں چڑیا گھراور فنڈز کی منظوری دیدی

Published on November 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 756)      No Comments

666
پشاور۔۔۔خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور میں ایک بڑے چڑیا گھر کے قیام کی منظوری دی ہے جبکہ چڑیا گھر کیلئے جگہ اور فنڈز کی منظوری بھی دیدی گئی ہے منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم وزیراعلیٰ نے چڑیا گھر کیلئے جگہ کا انتخاب ہو جانے پر تعمیراتی کام کے آغاز کیلئے 5 کروڑ روپے کے فوری اجراء کی ہدایت بھی کر دی ہے یہ عظیم الشان چڑیا گھر پشاور یونیورسٹی سے ملحقہ رینج مینجمنٹ ریسرچ گارڈن پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کی 29 ایکڑ اراضی پر قائم ہو گا جس میں دنیا بھرکے انواع و اقسام کے چرند و پرند کیلئے محکمہ جنگلی حیات کوٹاسک تفویض کیا گیا ہے واضح رہے کہ لاہور کا چڑیا گھر 25 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جورقبے اور تنوع کے لحاظ سے پشاور کے چڑیا گھر سے چھوٹا رہ جائے گا۔ پرویز خٹک کی ہدایات کے تحت چڑیا گھر کے قیام کیلئے محکمہ جنگلی حیات کے چیف کنزرویٹر اور پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے مابین تحریری معا ہدہ بھی ہو گیا ہے جس کے تحت چڑیا گھر میں سیاحوں کیلئے بہترین اور پرکشش سہولیات کے علاوہ جنگلات و جنگلی حیات کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو تحقیقی سرگرمیوں کیلئے رسائی کے مواقع بھی مہیا کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes