نواز شریف کی ڈوگرا راج کے خاتمے کی خوشی کی تقریبات پر گلگت بلتستان کے عوام کو دلی مبارکباد

Published on November 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

11
اسلام آباد ۔۔۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈوگرا راج کے خاتمے کی خوشی کی تقریبات پرگلگت بلتستان کے عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔ یکم نومبر 1947 ء کو گلت بلتستان سے ڈوگرا راج کا خاتمہ ہوا تھا۔ ہفتہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد ی کی بہادرانہ جدوجہد اور اس کی کامیابی کی خوشیاں منانا قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی کی طرح اس کے عوام بھی سخت محنت کیلئے مشہور ہیں اور یہاں کے لوگ قومی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ترقی کے اعلیٰ سطح کے اصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں تمام امداد فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔میں خوشیوں کی ان کی تقریبات میں ان کے ساتھ ہوں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا خواہش مند ہوں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان 1819 ء میں غیرمسلم تسلط کے زیر تحت آگیا تھا اور اسے 1846ء میں ڈوگرا راج کے تحت دیدیا گیا تاہم یہاں کے عوام نے اپنی اسلامی شناخت ختم نہ کی اور اسلامی تشخص کے تحت اپنی زندگی بسر کرتے رہے۔گلگت بلتستان کا خطہ اور اس کے عوام قدرتی طور پر پاکستان کے ساتھ متحد ہونا چاہتے تھے اور ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد وہ پاکستان کا لازمی حصہ بن گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes