گوجرہ۔ یوم عاشور ، ڈاکوؤں کا راج،راہ گیر لٹتے رہے

Published on November 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

DAKU
گوجرہ(یواین پی)یوم عاشور کے موقع پر ڈاکوؤں کی موجیں ہو گئیں روزانہ ایک ہی جگہ پر ناکہ لگا کر لوٹتے رہے مگر انتظامیہ کو کونوں تک خبر نہیں ملی تفصیلات کے مطابق مونگی بنگلہ کے گاؤں چک نمبر 246گ ب پرتابپورہ کے قریب دو دن سے نامعلوم ڈوکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹتے رہے مگر انتظامیہ کے کانوں تک خبر نہیں پہنچی چک 244گ ب کا محمد شفیق اور چک 241 کا عابد اپنی فیملی کیساتھ موٹر سائیکلوں پر جارہے تھے کہ الگ الگ ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے ان سے گن پوائنٹ پر اجتماعی طور پر پانچ تولے طلائی زیور،تین موبائل فانز اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے واضح رہے کہ آئے دن اس مقام پر ارداتیں ہونا معمول بن گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy