تاندلیانوالہ جائیداد کے تنازعہ پر مخالفین نے گن پوائنٹ پر3سالہ بچی کو اغواء کر لیا

Published on January 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 701)      No Comments

\"unnamed
تاندلیانوالہ(یواین پی)تاندلیانوالہ جائیداد کے تنازعہ پر مخالفین نے گن پوائنٹ پر3سالہ بچی کو اغواء کر لیا ،3سالہ ہانیہ کی بازیابی کیلئے بچی کی والدہ میڈیا آفس پہنچ گئی ،پولیس کا با اثر ملزمان کیخلاف کاروائی سے انکار ،ورثاء کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے بچی کی بازیابی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ سٹی کے علاقے چک نمبر 420گ ب برہان دی جھوگ کی رہائشی شگفتہ ناز کی شادی 5سال قبل اسلام آباد کے رہائشی کاشف سے ہوئی تھی کاشف نے بیٹی کی پیدائش کے بعد شگفتہ کو طلاق دے دی تھی اور کچھ عرصہ بعد خود بھی فوت ہو گیا تھا ،جبکہ بچی کی والدہ بیٹی کے ہمراہ اپنے والدین کے پاس رہائش پذید ہے، کچھ عرصہ سے شگفتہ کا اپنے سسرال کیساتھ بچی کی جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا تھا جس پر ملزمان آصف ایوب اور رحمان ایوب نے اپنے 4نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر شگفتہ ناز کے گھر میں دھاوا بول دیا اور دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر 3سالہ ننھی ہانیہ کو اغواء کر کے نا معلوم مقام پر لے گئے ،واقع کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی مگر بے حس پولیس کی طرف سے با اثر ملزمان کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی ،ہانیہ کی عدم بازیابی پر ممتا کے اپنی ننھی پری کی یاد میں رو رو کر آ نسو خشک ہو چکے ہیں،جبکہ شگفتہ اپنی ننھی پری کی بازیابی کیلئے اپنے محنت کش بوڑھے والد عبدالقدوس جو پہلے ہی اپنے ایک گردے کیساتھ زندگی بسر کر رہا ہے کے ہمراہ تھانوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے ،شگفتہ اپنی بیٹی کی بازیابی کیلئے مطالبہ لئے میڈیا آفس پہنچ گئی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اورسی پی او فیصل آباد سے اپنی بیٹی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme