شردھاکپور نے فیس بک جوائن کرلی

Published on November 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 678)      No Comments

888
واضح رہے کہ ٹوئیٹر پر شردھاکپور کے مداحوں کی تعداد20 لاکھ ہے
ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکارہ شردھاکپور نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد فیس بک بھی جوائن کرلی ‘ ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھاکپور نے اپنے مداحوں کے مطالبے کے پیش نظر فیس بک اکاؤنٹ کا آغاز کردیا ہے اور اداکارہ نے اس پر اپنی نئی فلم کی پروموشن بھی شروع کردی ہے شردھاکپور نے کہا کہ مداحوں کی طرف سے اتنی پیاری انٹریاں آنے کے بعد وہ الجھن کا شکار ہوگئی تھیں کہ ان کاکور فوٹوکون سا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح اپنی محبت کا اظہار کرتے رہیں ۔واضح رہے کہ ٹوئیٹر پر شردھاکپور کے مداحوں کی تعداد20 لاکھ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy