گلوکاری کے شعبے میں’’ ظل سسٹرز‘‘ کو میڈیا میں روشناس کروا رہے ہیں طلال فرحت

Published on November 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

zil
لاہور (یو این پی) گلوکاری کے شعبے سے منسلک نئی لڑکیوں کے ایک گروپ’’ ظل سسٹرز‘‘ کو میڈیا میں روشناس کروا رہے ہیں جن کے گانے کا انداز منفرد ہی نہیں بلکہ کانوں میں رس گھول دیتا ہے، یہ بات چیت آنے والے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر طلال فرحت نے ٹیلی فون پرنمائندہ خصوصی کو بتائی انہوں نے مزید بتایاکہ ’ظل سسٹرز‘‘ کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے اور تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقی سے دلچسپی ہے گو انہوں نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی مگر اپنے استاد سے ضرور گلوکاری کی کلاسسز لیتی ہیں، ان کے مطابق پاکستان میں گلوکاری سکھانے کے لیے ہر شہر میں اسکول ہونے چاہیں بالکل اسی طرح کے جس طرح سے کھیلوں سے ریلیٹڈ کلب، کمیٹیاں اور گروپس ہوتے ہیں کہ جہاں سے لڑکیاں اس شعبے میں عبور حاصل کر کے اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں، بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ اُن کے نزدیک ’’ظل سسٹرز‘‘ کی آوازیں کسی بھی بڑے فنکاروں سے کم نہیں ایک نغمہ تیار کرنے کا پلان ہے جس کا ویڈیو بھی جلد شوٹ کرنے کا ارادہ ہے اور آج کل اس نغمے کوری ارینج کیا جا رہا ہے گویہ نغمہ آج سے تقریباپندرہ سال پہلے گایا گیا تھا اور اب اس کی دوبارہ سے موسیقی ترتیب دی جا رہی ہے جسے ’’ظل سٹرز‘‘ کی آوازوں میں ریکارڈ کرکے پاکستان کی دو بڑی نامور شخصیات کو ٹریبیوٹ کیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes