عمران خان غیر مہذب زبان استعمال کرنے سے گریز کریں،خواجہ سعد رفیق

Published on November 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

111
اسلام آباد ۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چاہئے کہ وہ اپنے سیاسی حریفوں کیخلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔ منگل کے روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیئے ہیں نہ کہ غیر ذمہ دارانہ رویئے اور غیر مہذب زبان کے استعمال کیلئے دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چا ہئے کہ وہ دوسری حکومتوں پر بلاوجہ تنقید کی بجائے خیبر پختونخوا میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کتنی حیران کن بات ہے کہ عمران خان جو کہ 375 کنال سے بڑے گھر میں رہتے ہیں لیکن دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ معاشرے کے غریب افراد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان روزانہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بغیر کسی ثبوت کے سیاسی جماعتوں کے قائدین پر الزام تراشی کرتے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کا تو کوئی ایجنڈا ہی نہیں وہ عام انسان کی فلاح کیلئے کیا کرے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں جو کسی پر کیچڑ اچھالنے پر یقین نہیں رکھتیں۔ جمہوری جماعتیں ہمیشہ مناسب پلیٹ فارم کو ہی مسائل کے حل کیلئے استعمال کرتی ہیں جو کہ پارلیمنٹ ہے۔ پارلیمنٹ ہی سب سے بہترین فورم ہے جسے مسائل کے حل کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题