رمضان المبارک: خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

Published on May 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

پشاور: (یواین پی) رمضان المبارک میں قیدیوں کے لیے خوشخبری، خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کر دیا گیا۔ کئی افراد اپنے پیاروں کے ساتھ گھروں میں افطاری کر سکیں گے۔رمضان کے بابرکت مہینے میں قید کی سزا پانے والے کئی افراد اپنوں کے ساتھ افطاری کر سکیں گے۔ محکمہ جیل خانہ جات نے اس سال قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا ہے۔خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں کُل 2780 قیدی موجود ہیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے معافی کے اعلان کے ساتھ ہی 26 قیدی فوری طور اپنے گھروں کو روانہ کر دیئے گئے جبکہ ماہ مبارک کے دوران 635 قیدی مزید رہا کئے جائیں گے۔آئی جی جیل کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں سات ہزار قیدی ایسے بھی ہیں جن کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ماہ صیام کے دوران کیسز کا فیصلہ ہونے اور سزا کی صورت میں انہیں بھی یہی سہولت دی جا سکے گی۔جیل انتظامیہ کی مطابق دہشت گردی میں ملوث قیدی اس ریلیف کے حق دار نہیں ہونگے۔ جیل میں سختیاں اور قید کی صعوبتیں گزارنے والے قیدیوں اور ان کے اپنوں کے لیے ماہ مبارک میں رہائی کی خوشی کسی عید سے کم نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog