مسلم لیگ پاکستان کی خالق ہونے کی وجہ سے ماں کا درجہ رکھتی ہے یار کموکا

Published on November 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

Yaar
ہارون آباد( یواین پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے مسلم لیگ’’ق‘‘ کے ڈیم بنانے کی مہم چلانے کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق ہونے کی وجہ سے ماں کا درجہ رکھتی ہے اُس کی گود میں پلنے والے کچھ لوگ بڑے آدمی بن جانے کے بعد مسلم لیگ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مصلحت آمیز سیاست کا شکار ہو جاتے ہیں جب کسی دوسری جگہ اُمیدیں پوری نہ ہوں تو پھر ماں یاد آجاتی ہے۔میاں براداران اور چوہدری براداران دو ایسے لجپال گھرانے ہیں۔جو اس سیاسی ماں کو چھوڑتے تو نہیں لیکن اس کے دو ٹکڑے کر بیٹھتے ہیں۔آج چوہدری برادران نے کالا باغ ڈیم کے حق میں مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔جو خوش آئین تو ہے ،لیکن بعد از مرگ واویلا والی بات ہے۔اقتدار میں ہوتے ہوئے خواب خرگوش میں بدمست رہنے کے بعد یہ مہم’’چہ معنی دارد‘‘۔میاں برادران کو آج ڈیم یاد نہیں،جب چڑیاں کھیت چگ جائیں گی تو پھر اِن کو بھی ڈیم کی یاد ستائے گی۔لیکن گزرا ہوا زمانہ واپس نہیں آتا۔یہ دونوں گھرانے اگر 1997 ؁ء کے نتائج کو ہضم کرتے تو پھر آج نہ کھلتے یہ راز اور نہ ہی اس طرح رسوایاں ہوتیں،نہ مشرف آتا اور نہ ہی ڈاکٹر قدیر معافیاں مانگتا۔ اب مسلم لیگ کو وہ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے لمبا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ ’’ق‘‘لیگ اور ’’ن‘‘لیگ ملکر آج بھی اگر آئین میں ترمیم کرکے کالا دھن ضبط کرلیں تو کا باغ ڈیم بھی بن جائے گا اور پاکستان کے چہرے پر لگے قرض کے سیاہ دھبے بھی دھل جائیں گے،اور یقیناًیہ ملک ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا۔یہ دونوں گھرانے ذاتی عناد کے خول سے باہر آجائیں تو کوئی بڑی بات نہیں لیکن اس عمل کے نتائج بہت بڑے ہیں۔اگر یہ زہر سمجھ کر بھی پی لیا جائے تو اس قوم کے قائدین قوم کے درخشاں ستارے بن جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes