ایس پی پوٹھوار کی ٹیکسلا میں کھلی کچہری ، سائیلن پولیس کے خلاف پھٹ پڑے

Published on November 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

unnamed
ٹیکسلا ( یو این پی/ ڈاکٹر سید صابر علی )ایس پی پوٹھوار کی ٹیکسلا میں کھلی کچہری ، سائیلن پولیس کے خلاف پھٹ پڑے ،پولیس کی شہریوں سے زیادتی ، مک مکا کے بعد ملزمان کو چھوڑنا،منشیات فروشی کا بڑھتا کاروبار ، جرائم پیشہ عناصرکی پولیس اور سیاسی زعماء کی آشیرباد ، واہ کینٹ ، ٹیکسلا میں چوری ڈکیتیوں اورسٹریٹ کرائم میں اضافہ ، پر ایس پی پوٹھوار کی پولیس کو سخت سرزنش،شہری کی شکائت پر تھانہ ٹیکسلا میں تعینات محررکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم،چوہدری نثار علی خان کے حکم کی بجاآوری پر واہ کینٹ ٹیکسلا میں عرصہ دراز سے تعینات 35 پولیس اہلکار و افسران کے تبادلہ کا حکم ،محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرائیں،محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی وجہ سے محکمہ کا امیج خراب ہورہا ہے ،لوگوں کا پولیس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے ،ایس پی پوٹھوار کا کھلی کچہری اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزٹیکسلا کمیونٹی ہال میں ایس پی پوٹھوار کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ایس پی پوٹھوار عتیق الرحمان طاہر نے لوگوں کی شکایات سنیں،اس موقع پر ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل محمد سلیم خٹک، ایس ایچ او ٹیکسلا ملک محمد خان و دیگر افسران بھی موجود تھے،ہال میں موجود متعدد سائلین مرد خواتین نے پولیس کی نا انصافیوں اور زیادتی کے خلاف اپنی شکایات کیں ،عزت علی شاہ موبائل مارکیٹ کے تاجروں نے صدر شاہد دین کے ہمراہ چند روز قبل ہونے والی چوری اور پولیس کے ناروا سلوک پر ایس پی پوٹھوار کو آگاہ کیا، اور ملزم کو پکڑنے کے باوجود چھوڑنے کے حوالے سے اپنے تحفظات بیان کئے ایس پی نے ڈی ایس پی کو معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا،ادہر ایک شہری نے ایس ایچ او ٹیکسلا و دیگر اہلکاروں کے خلاف شکائت کرتے ہوئے مشتاق نامی شخص نے بتایا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی جبکہ مجھے اور میری فیملی کو ناجائز طور پر ہراساں کیا جاتا ہے اس نے کہا کہ آج بھی جب میں تھانہ گیا تو دفتر میں موجود محرر نے مجھے بڑا رجسٹر لانے کو کہا ایس پی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو حکم دیا کی فوری طور پر مذکورہ اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں ڈالو،شیخ محمد علی نے ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے اڈوں کی نشاندہی کی اور بتایا کہ پولیس افسران اور چند سیاسی زعماء ان جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں جس پرمسلم لیگ ن کے فرخ محمود مغل سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ ان سیاسی عناصر کے نام افشاں کرو ہمراے قائد کا حکم ہے کہ پولیس اور انتظامیہ ظالم کی بجائے مظلوم کا ساتھ دے خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو،جس پر ہال میں ماحول کشیدہ ہوگیا،ادہر میڈیا کی جانب سے بھی اعتراض کیا گیا کہ کھلی کچہری کی منادی کے حوالے سے باقائدہ عمل درآمد نہیں ہوتا جبکہ پولیس میڈیا سے کوآرڈینشن میں لیت و لعل سے کام لیتی ہے یہاں پولیس کی جانب سے سپوک پرسن بھی مقرر کیا جائے جو میڈیا کو معلومات فراہم کرے،ادہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایس پی پوٹھوار عتیق الرحمان طاہر کا کہنا تھا کہ عنقریب مشکوک افراد اور انکے ڈیروں ، پر سرچ آپریشن کیاجائے گا،عوام نشاندہی کریں کسی بھی کرپٹ افسر اور اہلکار کو نہیں چھوڑا جائے گا،انھوں نے لوگوں سے رابطے کے لئے اپنا موبائل نمبر بھی دیا،ایک شہری عامر شہزاد کی شکائت پر ایس پی نے ڈی ایس پی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ معاملہ دیکھیں اور قبضہ گروپ کے خلاف اگر کوئی کاروائی بنتی ہے تو بلا تفریق اس شہری کو اسکا حق دلوایا جائے،پولیس کی شرفاء کو تنگ کرنے اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملکر ساز باز کرنے کے حوالے سے انھوں نے سختی سے ہدایات کیں کہ ظلم اور نا انصافی پر چپ نہ رہیں اپنی شکائت مجاز افسر کو کریں اگر انکی شنوائی نہ ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کریں ،کھلی کچہری میں سیاسی افراد کے علاوہ واہ کینٹ ٹیکسلا کے عوام کثیر تعداد میں موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes