فلم سٹار میگھا،ائیر شو 2017 دیکھنے دوبئی پہنچ گئی،پرستاروں‌کے ساتھ سلفیاں‌بنائیں‌

Published on November 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

فلم سٹار میگھا،ائیر شو 2017 دیکھنے دوبئی پہنچ گئی،پرستاروں‌کے ساتھ سلفیاں‌بنائیں‌
دوبئئ(یواین پی) دوبئی ائیر شو 2017 پاکستانی اسٹیج ادکارہ و فلم سٹار میگھا،ائیر شو 2017 دیکھنے دوبئی پہنچ گئی انھوں نے پاکستانی طیارے سپر مشاک اور جے ایف 17 تھنڈر کی کامیاب پرواز اور فضائی کرتب بھی دیکھے۔فلم سٹار میگھا کو جے ایف 17 تھنڈر کےحوالے سے پاک فورس کے آفیسر نے تفصیل بتائی اور بتایا کے کس طرح پاکستان میں تیار ہونے والے طیارے باقی ملکوں پر برتری رکھتے ہیں۔اس موقع پر فلم سٹار میگھا نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے ائیر شو میں شریک مختلف ممالک کے جہاز اور طیارے دیکھے ہیں لیکن اپنے ملک کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی کامیابی اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو دیکھ کر فخر ہو رہا ہے۔یہ جان کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے طیارے پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں اور ہم کسی سے بھی کم نہیں ۔فلم سٹار نے اس دوران پاکستان کے ان ڈور سٹال کا وزٹ کیا جبکہ امریکہ،رشیا،چائنہ،یو اے ای اور دیگر ممالک کے ان ڈور سٹال کا بھی وزٹ کیا۔اس دوران انھوں نے خوب سیلفیاں بھی بنوائی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog