پی او ایف کے پانچ سو پانچ کیزول ملازمین کو مستقل کردیا گیا احسن محمود

Published on November 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)پی او ایف کے پانچ سو پانچ کیزول ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود نے مزدوروں سے خطاب کے دوران کیزول ملازمین کی مستقلی کا اعلان کیا،مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، ہزاروں مزدوروں کی نمائندہ تنظیم پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کا ملازمین کی فلاح وبہبود اور ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر چیئرمین پی او ایف بورڈ کو خراج تحسین،ملازمین کے بہتر علاج معالجے ،فیکٹریوں میں جدید مشینری کی تنصیب ،سرپلس پول کے خاتمہ ،ڈیتھ کیسز پر بھرتی کنٹر یکٹ ملازمین کی بحالی،ڈینجرا لاونس ، ٹول میکنگ الاونس میں اضافہ ،ٹارگٹ کا حصول چیئرمین پی او ایف کی کاوشوں کا ثمر ہے ،ملازمین کے زیر التواء مسائل بھی جلد حل ہونگے،پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے صدر جنرل سیکرٹری کی میڈیا سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود نے پی اے سسٹم پر ہزاروں مزدوروں سے خطاب کیا اپنے خطاب میں انھوں نے پی او ایف میں عرصہ دس ، پندرہ سالوں سے کام کرنے والے کیزول ملازمین کے لئے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے پی او ایف میں پانچ سو پانچ کیزول ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ،ہزاروں مزدوروں کی نمائندہ تنظیم پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عابد نذیر کیانی ، جنرل سیکرٹری طاہر حمید بٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی او ایف کے ملازمین کے مسائل بشمول کیزول ملازمین کی مستقلی ،و دیگر حل طلب مسائل پر پی او یاف ورکمین ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے متعدد مرتبہ مختلف فورم پر اجاگر کئے گئے ،انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے حالیہ دورہ ٹیکسلا واہ کینٹ کے موقع پر بھی پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کے دوران ملازمین کے لئے ریگولر ہاوسنگ سکیم سمیت کیزول ملازمین کی مستقلی و دیگر مسائل پیش کئے تھے جس پر چوہدری نثار علی خان نے وفد کو ملازمین کے جملہ مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی ،کیزول ملازمین کی بابت انھوں نے بتایا کہ سینکڑوں کیزول ملازمین جن کی سروس دس سے پندرہ سالوں کے قریب تھی انکی عمریں کسی بھی سرکاری نوکری کے لئے حد سے تجاوز کرچکی تھیں ،انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی او یف بورڈ نے پانچ سو پانچ کیزول ملازمین کے مستقلی کادیرینہ مطالبہ پورا کر کے انکے دل جیت لئے ہیں،انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین پی او ایف بورڈ کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج پی او ایف کا ادارہ ترقی کی جانب گامزن ہے ،انھی کی کاوشوں کی وجہ سے 3500 ملازمین جو کام نہ ہونے کی وجہ سے سرپلس پول میں آچکے تھے ٹارگٹس ملنے کی بنا پر نہ صر ف کام شروع ہوا بلکہ کئی ملازمین اسکی زد میں آنے سے بچ گئے،انھوں نے کہا کہ ہم چوہدری نثار علی خان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پی او ایف کے مزودروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہماری مکمل معاونت کی،صدر ، سیکرٹری پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ یہ چیئر مین پی او ایف بورڈ کی مزدوردوستی کا ہی ثبوت ہے کہ ملازمین کا ڈینجرا لاونس ، ٹول میکنگ الاونس میں ایک سو پچاس سے پندرہ سو دو ہزار ماہانہ بنیادوں پر اضافہ کیا جس سے ساڑھے چھ ہزار مزدور مستفید ہوئے جس میں ایک ارب کے قریب بجٹ مختص ہوا،چیئرمین پی او ایف بورڈ کی ذاتی کاوشوں سے فیکٹروں کو کام کے لئے نئے ٹارگٹ مل رہے ہیں،جس بلاشبہ ادارہ ترقی کی جانب گامزن اور ملازمین خوشحالی کی جانب گامزن ہیں، چیئرمین پی او ایف بورڈ نے جدید مشینری کی تنصیب کر کے ادارے کو منفرد مقام دلوایا ہے جس کی وجہ سے ادارہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی ایک خاص مقام رکھتا ہے،

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy