آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

Published on November 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

11
اسلام آباد ۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژنز، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش پٹن میں 3 ملی میٹر جبکہ دیر میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes