مصطفی آباد ،منشیات فروشوں کیخلاف تا حال کاروائی نہ ہو سکی نوجوان نسل تباہ

Published on December 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

index
قصورللیانی (مہر سلطان محمود سے)سماج دشمن عناصر پھر دوبارہ سرگرم سابقہ ایس ایچ او کے حمایت یافتہ منشیات فروش سرگرم ،گزشتہ ایک ماہ سے منشیات فروشوں ،جواریوں ،اشتہاریوں کے خلاف کوئی بڑی کاروائی نہ ہو سکی ،منشیات فروشوں نے دھندہ دوبارہ شروع کر دیا علاقہ چھوڑنے والے جرائم پیشہ افراد نے واپسی شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں تعینات سابقہ ایس ایچ او کی نااہلی کے باعث منشیات فروش ،جواریوں،چوروں،ڈاکوؤں ،اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد ناقص مقدمات کی بناء پر آزاد فضاؤں میں سانس لیتے رہے ہیں صحافی کی جانب سے نشاندہی پر مجرم کو بتا دیا جاتا تھا کہ فلاں نے تمہاری مخبری کی تھی اب نئے ایس ایچ او کو ناکام کرنے کیلئے یہ لوگ دوبارہ سرگرم ہو چکے ہیں اور نئے ایس ایچ او کی جانب سے سختی سے کچلنے کے باوجو د سابقہ ایس ایچ او کی باقیات سے مل کر اپنا کام دکھا رہے ہیں سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے نئے ایس ایچ او سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیخلاف بھر پور کاروائی کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes