نائجیریا میں دو خودکش دھماکے ، 10 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

Published on December 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments
333
لاگوس۔۔۔ نائجیریا کے بازار میں دو خودکش دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا کے شہر میڈو گوری میں ایک بازار میں اچانک یکے بعد دیگرے دو خود کش دھماکے ہوئے۔ دونوں خودکش حملہ آور خواتین تھیں۔ دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب یمن میں دو فوجی قافلوں پر بم حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes