فیصل آبادجی سی یونیورسٹی میں خوراک کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا

Published on June 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

محفوظ خوراک کی اہمیت اور غیر محفوظ خوراک کے صحت پر منفی اثرات کے حوالے سے آگاہی دی گئی
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پنجاب فوڈ اتھارٹی، نیوٹریشن انٹرنیشنل اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے مشترکہ طور پر خوراک کے تحفظ کا عالمی دن منانے کے لیے معیاری خوراک، محفوظ زندگی کے موضوع پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں شرکاء نے محفوظ خوراک کی اہمیت اور آبادی میں غیر محفوظ خوراک کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرات کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے کلیدی اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ سیمینار میں ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قاسم رضا، ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر فرحت جبیں، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنسز ڈاکٹر محمد عمیر ارشد باجوہ، نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی پروگرام منیجر عزیز الرحمن، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عمیر باجوہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں نچلی سطح پر غذائیت اور غذائی تحفظ کے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت اور اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں پہ روشنی ڈالی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر عزیز الرحمن، صوبائی پروگرام مینیجر نیوٹریشن انٹرنیشنل نے اپنے خطاب میں غذائیت اور خوراک کی حفاظت کے درمیان غیر مربوط روابط پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ خوراک کی حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر قاسم رضا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شرکاء سے خطاب کیا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ اس سیمینار سے حاصل ہونے والی معلومات کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں نافذ کریں اور محفوظ خوراک کے حصول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy