معاشرے میں اپنی مددآپ کے جذبہ کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے کاشف منظور

Published on December 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

6-12-2014
وہا ڑی (یواین پی)ڈسٹرکٹ جنرل مینجر این سی ایچ ڈی کاشف منظور نے کہا ہے کہ معاشرے میں اپنی مددآپ کے جذبہ کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اسلامی تعلیمات کا بغور مطالعہ کیا جائے تو ان میں بھی بغیر کسی لالچ فی سبیل اللہ ایک دوسرے کی مددکا پیغام ملتا ہے یہ بات انہوں نے سوشل ویلفےئر دفتر میں محکمہ سوشل ویلفےئر ،پلان پاکستان اور این سی ایچ ڈی کے اشتراک سے رضا کاروں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار میں ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، پلان پاکستان کے عمران جاوید، پی آر ایس پی کے عامر قریشی،انچارج ریسکیو1122محمد اکرم پنوار،معروف سماجی راہنماء حاجی محمد عارف بھٹی،رفاقت، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے صدر میاں جہانزیب خان ،سماجی تنظیموں کے عہدیدار خواتین قمر نقوی ، عظمی سلیم ، نوشین ملک ،مسرت خان اور رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اخٹر اظہر نے کہا کہ غیر سرکاری سماجی تنظیموں کے کارکن لائق ستائش ہیں جو بلامعاوضہ لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں پلان پاکستان کے عمران جاوید نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں فلاحی تنظیموں کے بغیر حکومت کے لیے سو فیصد سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں عوام میں شعور و آگہی کے لیے رضاکار تنظیموں کی اہمیت مسلمہ ہے ریسکیو 1122کے انچارج محمد اکرم پنوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کاادارہ نہ صرف لوگوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ وہ معاشرے میں عوام کی تربیت کے لیے بھی متحرک اور فعال کردار اداکررہے ہیں اور ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں آپنی مدد آپ کے قابل بنا دیا ہے اس موقع پرمیاں جہانزیب ، نوشین ملک اور عظمی سلیم نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题