اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشن گوئی کر دی

Published on October 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

لاہور (یواین پی) گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو گی، موسم سرد ہو جانے کا امکان، محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی و وسطی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme