جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستان کمیونیٹی کے لیے نئے سکول کی عمارت کا افتتاح کردیا گیا

Published on December 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 669)      No Comments

95430b93125b460d24652ac213794460466f2054a241037b3d18d23b2c609853ٹوکیو میں پاکستانی کمیونیٹی کے لیے نئے سکول کی عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقادکیا گیاجس میں پی ایم ایل این جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ ن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے ہر ممکن کوشش و اقدامات کریگی۔ وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا عزم ہے کہ ہم دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوکیو میں پاکستانی کمیونیٹی کے لیے قائم کیے جانے والے اسکول کی عمارت کے لیے جگہ کے حصول کے لیے صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب جناب میاں نواز شریف نے کردار ادا کیاجس کے لیے ہم جناب صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب جاپان میں مقیم پاکستانیوں کا ایک وفد ڈاکٹر سلمان سہگل کی سربراہی میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف سے ملاقات کرکے بنفسِ نفیس ان کا شکریہ ادا کریگا اور کمیونیٹی سے متعلق مزید مسائل سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کریگا۔ اس تقریب میں پی ایم ایل این یوتھ ونگ جاپان کے صدر علی افضل کلیار اور چوہدری ذوالفقار نے خصوصی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes